’ نیب نے اب تک کتنے بے گناہوں کوپکڑا ہے ؟‘ سابق وزیر خارجہ نے سوال اٹھا دیا

2019 ,جولائی 21



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ)سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہاہے کہ نواز شریف سے منی ٹریل مانگی گئی لیکن وہ منی ٹریل نہ دے سکے اور اب جب ان کو پکڑکر اندر کیا گیاہے تو شور مچاتے ہیں، بتایا جائے نیب نے اب تک کتنے بے گناہوں کوپکڑا ہے ؟۔

    پبلک نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سردارآصف احمد علی نے کہاہے کہ نیب کی جانب سے قانون کے مطابق کاروائی کی جارہی ہے ، اب تک بتایاجائے کہ نیب نے کتنے بے گناہ لوگوں کوپکڑاہے ؟اگر کوئی ہے تو بتایا جائے کہ وہ بے گناہ پکڑا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کی طرف سے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی سے منی ٹریل طلب کی گئی لیکن وہ عدالت میں منی ٹریل پیش نہیں کر سکے لیکن جب پکڑا جاتا ہے اور اندر کیا جاتاہے تو پھر شور مچاتے ہیں۔

    متعلقہ خبریں