سندھ ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو فریال تالپور اور زرداری گروپ سے ٹیکس وصولی سے روک دیا

2019 ,اگست 10



کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو فریال تالپور اور زرداری گروپ سے ٹیکس وصولی سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں فریال تالپور اور زرداری گروپ کی ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا اور ایف بی آر کا نوٹس عارضی طور پر معطل کردیا،عدالت نے ایف بی آر کو فریال تالپور اور زرداری گروپ سے ٹیکس وصولی سے روکتے ہوئے جواب طلب کرلیا،واضح رہے کہ ٹیکس نوٹس کے خلاف فریال تالپور اورزرداری گروپ نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

 

    متعلقہ خبریں