وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔ امریکہ نے ایک اور جنگ شروع کر دی ، بڑے ملک پر حملہ

2019 ,مئی 1



نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے نئی جنگ کے آغاز، ایک ار ملک پر حملہ کرنے کا اعلان کردیا، ڈونلڈر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے حالات بگڑ چکے ہیں، پیش آنے والے واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، کسی بھی وقت فوجی مدالت کر سکتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امریکا نے وینزویلا میں فوجی مداخلت کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان بھی سامنے آیا ہے۔ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ چونکہ وینزویلا کے حالات بگڑ چکے ہیں، اس لیے اب امریکی فوج کسی بھی وقت وینزویلا میں فوجی مداخلت کر سکتی ہے۔ دوسری جانب امریکی فوجی حکام نے کہاہے کہ وہ لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں پیش آنے والے واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔تاہم امریکی فوجی حکام نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ان واقعات میں ان کا کوئی کردار ہے۔اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ویزنویلا کے کراکس ایئر بیس پر صدر نکولاس مادورو کے حامی اور مخالف فوجیوں کے مابین مسلح لڑائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ صدر مادورو کے مطابق ملکی فوجی قیادت ان کے ساتھ ہے اور بغاوت کی خبریں درست نہیں ہیں۔ دوسری جانب وینزویلا کے خود ساختہ اور مغربی حمایت یافتہ صدر خوان گوائیڈو نے کہا کہ صدر مادورو کو اقتدار سے الگ کرنے کے لیے حتمی مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں