ناظرین نے سر پکڑ لیے ۔۔۔۔شائستہ لودھی میڈیا انڈسٹری اور مداحوں کو ہمیشہ کے لیے افسردہ چھوڑ گئیں

2019 ,فروری 2



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی میڈیا میں بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، میڈیا مالکان ملازمین کو تنخواہیں وقت پر نہیں دے رہے ہیں جس کے باعث میڈیا ملازمین انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبور ہوگئے ہیں ، آج ہی جیو نیوز کے ملازمین نے دفتری معاملات کو نہ چلانے کا فیصلہ کیا اور 3 مہینوں کی تنخواہ نہ ملنے پر ہڑتال کی اور سارا دفتر ہی بند کر دیا تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ نامور خاتون اینکر جیسمین منظور نے بھی اپنا شو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم اب یہ خبر سامنے آئی کے کہ شائستہ لودھی نے بھی شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے، دس سال قبل نجی ٹی وی کے مارننگ شو’’گڈمارننگ پاکستان‘‘سے شہرت حاصل کرنے والی شائستہ لودھی نجی ٹی وی کے ساتھ’’اٹھوجاگوپاکستان‘ ‘کرتی رہیں،اس کے علاوہ انہوں نے سی ٹی وی اور ہم ٹی وی کے ساتھ بھی کام کیا جس کے علاوہ انہوں نے ڈرامہ سیریل’وعدہ‘اور’خان‘ میں اداکاری بھی کی۔مارننگ شوزمیں نئے رجحانات متعارف کرانے والی شائستہ لودھی کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار رہی۔اور انہیں دوسری شادی کرنا پڑی۔شائستہ لودھی نے کچھ عرصہ پہلے کراچی میں سکن ٹریٹمنٹ کا جدید کلینک بھی بنایا ہے۔شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ ’’میں نے شو پر شادیوں کے رجحان شروع کیاجس کی میں مجرم ہوں لیکن پھر سب کچھ ختم ہو گیا۔جہاں میرا کام پسند کیا گیا وہیں مجھ پر تنقید بھی بہت ہوئی۔لیکن اب میں مزید یہ سب کچھ نہیں کرسکتی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کو اب کسی چینل سے کام نہیں مل رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ وہ ساری توجہ اپنے کلینک کو دینا چاہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں