اگر اب جنگ ہوئی تو برصغیر کی آخری جنگ ہو گی ۔۔۔ اچانک ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا میں تہلکہ مچ گیا

2019 ,فروری 24



لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک بار پھر بھارت کو انتباہ کیا ہے کہ اگربھارت کی جانب سے جنگ کا ماحول بنایا گیا ، تو وہ بھارت کے لیے تباہ کن ہوگا ، کہ اگر اب جنگ چھیڑی گئی تو وہ برصغیر کی آخری جنگ ہو گی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے ایک چناو کے لیے پوری دنیا کو تناو پر لگا دیا ہے ، ان کا کہنا تھا ، کہ بارود ان کا جگہ انکی ، شہید حملہ آور نوجوان انکا اور گاڑی میں کی گئی ، ساری انسٹالیشن بھارت ساختہ تھی اس کے باوجود پاکستان کے وزیر اعظم نے ا نکو تعاون اور تحقیقات کی پیشکش کی ، لیکن بھارت چاہتا ہے کہ وہ 5 ریاستوں میں الیکشن ہار کر اب پاکستان مخالف جذبات ابھار کر ہندو واتو ووٹ اکٹھا کرنا چاہتا ہے ، پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس پڑھا لکھا وزیر اعظم ہے جو جنگ کی بجائے صلح کی بات کر رہا ہے۔اگر جنگ ہوئی تو قیامت کی جنگ ہوگی۔واہگہ سے لے کر آسام تک سب کچھ نیست و نابود کردیں گے کیونکہ اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر جنگ ہوئی تو یہ برصغیر کی آخری جنگ ہوگی،اس کے بعد جنگ کی آپشن نہیں ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں تنہا کر رہا جبکہ اس عقل کے اندھے کو اتنا نہیں پتہ کی اللہ کی طاقت ہمارے ساتھ ہے۔ چین ہمارے ساتھ ہے اور ہو سکتا ہے افغانستان آنے پر صدر ٹرمپ پاکستان بھی آئیں ، کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دو ایٹمی قوتیں جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتیں ، اس مسلے کا حل مذاکرات کی میز پر ہے ، بھارت نے جنگ کی کوشش کی تو سارے ادھار ایک ساتھ اتار دیں گے ، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو یہ برصغیر کی آخری اور فیصلہ کن جنگ ہوگی ، شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت کشمیر کا بچہ بچہ بھارتی فوج کے ظلم وستم کے خلاف لڑ رہا ہے۔ جس شخص نے پلوامہ میں حملہ کیا وہ بھارتی تھا اور بھارتی سرزمین اور بارود استعمال ہوا،پاکستان کو اس تنازع میں خواہ مخواہ شامل کیا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ عقل کے اندھے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہمارے ساتھ اللہ کے علاوہ، چین، روس، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ہے فاقی وزیر ریلوے کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز پاکستان میں ہونے چاہئیں۔ نئے پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز بیرون ملک نہیں ہونے چاہیے ، ہم اسٹیڈیمز کا بھاری کرایہ اپنی جیب سے ادا کررہے ہیں

متعلقہ خبریں