قومی کرکٹرز کو وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے مبارکباد

2019 ,جون 29



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے خلاف جیت پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ امیچ کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عظیم کم بیک پر پاکستانی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے بالخصوص بابر اعظم، حارث اور شاہین آفریدی کہ جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے کہ اس نے دباؤ کے باوجود اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور آخری لمحات میں افغانستان کے خلاف فتح حاصل کی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میں خاص طور پر افغان کرکٹ ٹیم کے تحمل اور عزم پر انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں جس کا انہوں نے اس میچ میں اور قبل ازیں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں