پاکستان کی نئی حکومت سے بہتر تعلقات کی توقع ہے

2018 ,جولائی 30



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت خطے کو محفوظ اور پر امن بنانے کیلیے کام کرے گی۔ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت خوش حال اور ترقی پسند پاکستان کا خواہشمند ہے، امید کرتے ہیں نئی حکومت جنوبی ایشیا کو محفوظ، مستحکم پرامن اور دہشت گردی و تشدد سے پاک خطہ بنانے کے لیے تعمیری کام کرے گی۔ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانیوں نے انتخابات کے ذریعے جمہوریت پر اعتماد کا اظہار کیا جو خوش آئند ہے ، نئی حکومت سے دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں