انتظار ختم: بالآخر سابق صدر آصف زرداری کو گرفتارکرنے کا حکم آگیا

2019 ,مئی 31



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔نیب میں آصف علی زرداری اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کا کیس چل رہا ہے جس میں اومنی گروپ کے انور مجید اور اے جی مجید پہلے سے گرفتار ہیں۔چیئرمین نیب نے جمعہ کو اس کیس میں سابق صدر کی گرفتاری کے وارنٹ کی بھی منظوری دی ہے۔ وارنٹ کے مطابق آصف زرداری منی لانڈرنگ کی انویسٹی گیشن میں نیب کو مطلوب ہیں۔نیب کے مطابق وارنٹ گرفتاری 10 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا۔سابق صدر نے اس وقت تمام مقدمات میں عبوری ضمانت پر ہیں جس کے باعث 10 جون تک نیب کے وارنٹ ان کی گرفتاری کے کام نہیں آسکیں گے، ایک جانب خبر یہ بھی ہے کہ چین یکم جون سے امریکی منصوعات پر اضافی محصولات عائد کررہاہے ،در آمد کے ٹیکس میں 25فیصد اضافہ کیا جائیگا ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کی حکومت یکم جون سے امریکی مصنوعات پر ساٹھ بلین ڈالر کے اضافی محصولات کا نفاذ کر رہی ہے،امریکی مصنوعات پر چینی درآمدی ٹیکس میں پچیس فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔ یہ اقدام امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات کے نفاذ کے بعدرد عمل کے طور پر کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ یہ دھمکی دے چکے ہیں کہ چینی مصنوعات پر اضافی محصولات کے دائرے کو وسیع کیا جائے گا، جس کے باعث 325 بلین ڈالر کی چینی مصنوعات کو اضافی درآمدی ٹیکسوں کا سامنا کر ناپڑے گا۔ غیر جانبدار حلقوں کی جانب سے چین امریکہ کے تجارتی جنگ میں مزید شدت پیدا ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اور اب خبر ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

متعلقہ خبریں