پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی نے ایسی چیز متعارف کروا دی کہ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی، سب سے بڑی مشکل حل ہو گئی

2018 ,نومبر 20



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ماہی گیروں کا سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا ہے اور سمندر میں ایمرجنسی کی صورت میں وہ فوری طور پر میری ٹائم سیکیورٹی کی مدد حاصل کر سکیں گے۔
 پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے ماہی گیروں کے لیے موبائل ایپلی کیشن آس ’سمندر میں ہر جگہ ہر وقت مدد‘ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایپ کی افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے کہا کہ ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کی حفاظت پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پرانہوں نے پاکستان نیوی اورمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو موبائل سوفٹ ویئرکی تیاری پرمبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں