پرویزمشرف کی طبیعت بےحد خراب ، ڈاکٹروں نے زندگی کے بارے میں کیا کہہ دیا ؟ اہم خبر آگئی

2019 ,مئی 31



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پر معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی طبیعت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف سے متعلق یہ خبریں آ رہی تھیں کہ وہ دبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے ، ایک صاحب نے تو یہ بھی کہا کہ ان کی حالت بہت خراب ہے اور بچنے کی کوئی اُمید نہیں ہےلیکن جنرل (ر) مشرف کے اہل خانہ نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے البتہ وہ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی حالت کافی خراب ہے۔یاد رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو گذشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے آئندہ چوبیس گھنٹے نہایت اہم قرار دے دئے ہیں۔وہ اس وقت اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک علاج کی غرض سے مقیم ہیں اور ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی حالت انتہائی نازک ہے اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے ان کے لیے بہت اہم ہیں۔سابق صدر کے اہل خانہ نے قوم سے ان کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی۔ طبیعت بگڑنے پر سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو دبئی امریکن اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو بات چیت کرنے اور ملاقاتیں کرنے سے بھی روک دیا تھا۔خیال رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف گذشتہ کافی عرصہ سے خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں۔جنوری کے مہینے میں سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت بگڑ گئی تھی ،حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری طور پر دبئی کے پرائیویٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں