بالی ووڈ اسٹارز کا خواتین کے دن پر خصوصی پیغام

2018 ,مارچ 8



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): ہر سال 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین منایاجاتا ہے، خواتین معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور یہ دن منانے کا مقصد ہی خواتین کی معاشرے میں خدمات کو سراہنا ہوتا ہے، بالی ووڈ اسٹارزنے  بھی اس دن پر خواتین کی اہمیت اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے دل چھولینے والے خوبصورت پیغامات شیئر کیے ہیں۔اداکارہ کترینہ کیف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مضبوط ترین خاتون قراردیااور کہا ان کی والدہ بہترین خاتون ہیں جنہوں نے اپنی زندگی دوسروں کی  خدمت کرنے میں گزار دی۔

امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ جیابچن، بیٹی شوئینا نندااور بہو ایشوریا رائے بچن کی تصایر شیئر کیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ مہم کا حوالہ دیتے ہوئے تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا اس بات کا دھیان رکھیئے کہ آپ کی کمیونٹی میں موجود ہر لڑکی کے پاس صحت کی وہی تمام سہولیات  موجود ہوں جو لڑکوں کو حاصل ہیں۔اداکارہ کاجول نے اپنی ایک مزیدار سی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا ’’لڑو خاتون کی طرح۔‘‘خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اداکار اکشے کمار نے بھارت کے سب سے بڑے مسئلے یعنی خواتین کیلئے ٹوائلٹ کی عدم دستیابی پر ایک بہت خوبصورت ویڈیو ٹویٹر پرشیئر کرائی جس میں بھارتی وزیر اعظم خواتین کیلئے ٹوائلٹ کی اہمیت پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس مہم سے جڑنے والی خواتین کی ہمت اور کوششوں کو بھی ویڈیو میں دکھایا گیاہے۔

متعلقہ خبریں