بابر اعوان کا اپوزیشن کی جانب سے چیئر مین سینیٹ کی تبدیلی کے فیصلے پر تہلکہ خیز بیان

2019 ,جون 28



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے اپوزیشن کی جانب چیئر مین سینیٹ کو تبدیل کرنے کا فیصلے پر کہاہے کہ لوگ خود کشی کے فیصلے بھی کرتے ہیں ، ان کو روکاتو نہیں جاسکتا ۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہاہے کہ اپوزیشن کی جانب سے ساری دھمکیاں دینے کا مقصد این آر او لیناہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کہتی تھی کہ حکومت گرائیں گے لیکن نہیں گراسکے ، اپوزیشن نے استعفے دینے کا فیصلہ کیا مگر کب دیں گے؟

ایک صحافی کے سوال پر کہ اپوزیشن نے چیئر مین سینیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاہے ، اس پر آپ کیا کہیں گے ؟ تو بابر اعوان کا کہنا تھا کہ لوگ خود کشی کے بھی فیصلے کرتے ہیں، ان کوروکا تو نہیں جاسکتا ۔

متعلقہ خبریں