بس اسی دن کا انتظار تھا ۔۔ ڈالر کی قدر گرگئی ، پاکستانی روپے کا زبردست کم بیک

2019 ,مئی 1



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں3پیسے کی مزید کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا، جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں 5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں3پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.41روپے سے گھٹ کر141.38روپے اور قیمت فروخت141.51روپے سی گھٹ کر141.48روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید141.80روپے اورقیمت فروخت142.30روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت خرید میں50پیسے اورقیمت فروخت میں60پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں1.00روپے اور قیمت فروخت میں1.30روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید158.00روپے سے بڑھ کر158.50روپے اورقیمت فروخت159.50روپے سے بڑھ کر160.10روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید183.00روپی سے بڑھ کر184.00روپے اورقیمت فروخت184.50روپے سے بڑھ کر185.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں استحکام اور یواے ای درہم کی قیمت میں 5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیبسعودی ریال کی قیمت خرید37.75روپی اورقیمت فروخت38.00روپے پرمستحکم اور یواے ای درہم کی قیمت خرید38.65روپے سے بڑھ کر38.70روپے اورقیمت فروخت38.90روپے سے بڑھ کر38.95روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوان کی قیمت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوان کی قیمت خرید21.30روپے سے بڑھ کر21.50روپے اور قیمت فروخت22.60روپے سے بڑھ کر22.80روپے ہوگئی۔

متعلقہ خبریں