بھارت نے پاکستانی سرحد پر مکمل کنٹرول جمانے کے لیے امریکہ سے ناقابل یقین مطالبہ کر ڈالا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت پاکستان کے خلاف اپنے جنگی جنون کو ہر وقت ہوا دینے کے لیے تلا رہتا ہے ۔ اور اب بھارت نے انتہائی بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان سے ملحقہ سرحد پر تعیناتی کے لیے اپاچی ہیلی کاپٹرز مانگ لیے۔ غربت اور مفلسی میں پستی عوام کے وطن بھارت کا جنگی جنون انتہاء کو چھونے لگا۔ اپنے عوام کی غربت و بدحالی کے قطع نظر بھارت دنیا پر حکمرانی کے خواب دیکھنے میں مست ہے اور اسلحے کی دوڑ میں دنیا بھر سے آگے نکلنے کی فکر میں رہتا ہے۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق پاکستان سے ملحقہ سرحد پر تعیناتی کے بھارت نے امریکا سے اپاچی ہیلی کاپٹرز مانگ لیے۔چینی جریدے کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکا سے نصف درجن نئے بوئنگ اے ایچ -64 ای اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز کو حاصل کرنے کا عمل تیز کردیا ہے۔ اس ضمن میں نئی دہلی نے ایک خط واشنگٹن کو ارسال کیا ہے جس میں اپاچی ہیلی کاپٹرز لینے کی درخواست کی گئی ہے۔ان ہیلی کاپٹرز کو پاکستان اور چین سے ملحقہ سرحدوں پر تعینات کیا جائے گا۔