پاکستان کیلئے اُمید کی کرن جاگ اُٹھی ۔۔۔۔نئےمشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے پوری قوم خوشخبری سنا دی

2019 ,مئی 1



اسلام آباد ( مانیترنگ ڈیسک ) مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونگے،آئی ایم ایف کو حکومت کے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے سے آگاہ کیا ہے، بات چیت آئندہ چند روز تک جاری رہے گی ۔ بدھ کو یہاں ایف آئی ایم سے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کیخ وزارت خزانہ کے 3 ایڈیشنل سیکریٹریز اور ایک سینئر جوائنٹ سیکریٹری بھی مذاکرات کا حصہ تھے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں معاشی ترقی، پالیسی حکمت عملی اور آئی ایم ایف پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم سے مذاکرات کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ دی گئی جبکہ آئی ایم ایف وفد کو نجکاری پروگرام، گیس اور بجلی کی قیمتوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت خزانہ میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذکرات جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ معاشی صورتحال پر آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ہے،مذکرات آئندہ چند دنوں بھی جاری رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ابتدائی مذاکرات چل رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کو حکومت کے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے سے آگاہ کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پر امید ہیں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں