آدمی کی برہنہ تصاویر بنانے پر خاتون ماڈل کو گرفتار کرلیا گیا کیونکہ۔۔۔

2018 ,اگست 16



سیول (مانیٹرنگ رپورٹ) خواتین کو ہراساں کرنے والے مردوں کے خلاف تو ہر جگہ قانونی کاروائی کی مثالیں مل سکتی ہیں لیکن کسی مرد کو ہراساں کرنے والی خاتون کی گرفتاری اور اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی حیرت انگیز مثال جنوبی کوریا میں دیکھنے میں آئی ہے۔ اس انوکھے واقعے میں ملوث دونوں افراد، یعنی ہراساں ہونے والے مرداور اسے ہراساں کرنے والے خاتون کا تعلق ماڈلنگ کے شعبے سے بتایا گیا ہے۔

ویب سائٹ ”بیوٹی پیجنٹس“ کے مطابق جنسی ہراس کانشانہ بننے والے مرد ماڈل کا کہنا ہے کہ خاتون ماڈل نے چپکے سے اس کی برہنہ تصاویر بنائیں اور بعد ازاں یہ تصاویر سوشل میڈیا پر لیک بھی کر دیں۔ اس کا کہنا تھا کہ برہنہ تصاویر کے بارے میں بے شمار افراد نے اس سے رابطہ کرکے بتایا اور اب سوشل میڈیا پر اس کا بہت مذاق بھی اُڑایا جا رہا ہے۔جب متاثرہ نوجوان ماڈل نے پولیس کو اطلاع کی تو اس کی ساتھی خاتون ماڈل کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفتیش کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ اپنے ساتھی مر دماڈل کی تصاویر اس نے ہی بنائی تھیں اور بعد ازاں انہیں سوشل میڈیا پر لیک کردیا تھا۔ ملزمہ کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اسے جرمانے کے علاوہ قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں