پنجاب میں گیم چینج ۔۔۔ جہانگیر ترین نے پوری قوم کو بڑا سرپرائز دے دیا

2019 ,مئی 1



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام گیم چینجر ہے، جو پنجاب میں گیم چینج کر رکے رکھ دے گا، اس کے ذریعے اختیارات نچلی سطح پر منتقل اور مقامی حکومتیں مضبوط ہوں گی۔جہانگیر ترین نے نئے بلدیاتی نظام کو گیم چینجر قرار دیا ہے، انکا کہنا ہے کہ نئے نظام کو حقیقی معنوں میں نافذ کیاجائے گا، اس سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ نظام عمران خان کے ویژن کے مطابق ہے، بلدیاتی نظام سے مقامی حکومتیں مضبوط ہوں گی، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر تھی کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے کہا کہ عمران خان نے جب دھرنا دینا تھا تو میں ان کے پاس گیا اور ان سے کہا کہ خان صاحب کرکٹ کا میچ لوگ گھر میں ٹی وی پر بیٹھ کر دیکھتے ہیں ، پانچ لاکھ لوگ کہاں سے جمع ہوں گے ؟ جس پر انہوں نے مجھے کہا کہ میں تمہیں پانچ لاکھ لوگ اکٹھا کر کے دکھاؤں گا۔ جیسے کہتے تھے کہ ہم ٹیکس لے کر دکھائیں گے۔ کوئی ان سے پوچھے کہ آپ ٹیکس کیسے لیں گے۔ ایف بی آر ٹیکس اکٹھا کرنے میں ناکام ہو گیا ہے، ہارون رشید نے کہاکہ خان صاحب کے انداز فکر میں مجھے برگزیدگی نظر آتی ہے۔ بڑا آدمی ہمیشہ وہ ہوتا ہے جو اصولوں سے کبھی انحراف نہیں کرتا اور اپنے اصولوں پر ڈٹا رہتا ہے۔ ہارون رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے مشیروں کا بھی صحیح انتخاب نہیں کیا، اور اب خبر یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام گیم چینجر ہے، جو پنجاب میں گیم چینج کر رکے رکھ دے گا۔

متعلقہ خبریں