پانچ سالہ بچی گھر سے اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی ۔۔۔ایسا شرمناک ترین انکشاف کہ سن کر شیطان بھی کانپ اٹھے

2017 ,دسمبر 10



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک درندہ صفت انسان نے 5سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے ایسی اذیت ناک موت سے دوچار کر دیا کہ انسانیت ہی شرم سے پانی پانی ہو گئی۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ضلع حصار، ہریانہ کے گاﺅں اوکلانا میں ملزم نے بچی کو رات کے وقت اس کے گھر سے اغواءکیا اور لیجا کر پہلے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس کے پوشیدہ اعضاءمیں لڑکی ڈال کر وہیں مرنے کے لیے چھوڑ دیا اور خود فرار ہو گیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کی تصدیق ہو گئی ہے۔ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ لکڑی سے بچی کے اندرونی اعضاءکو شدید نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ اس کے کندے، کلائیوں اور ناک پر زخموں کے نشان تھے اور اس کی گردن پر ایک گہرے گھاﺅ سے خون بھی بہتا رہا۔ رپورٹ کے مطابق گھروالوں کو بچی کی گمشدگی کا اگلی صبح علم ہوا اور وہ اس کی تلاش میں نکل پڑے، پھر ایک مقامی شخص نے انہیں بچی کی خون میں لت پت لاش کی اطلاع دی جو گھر کے قریب ہی پڑی تھی۔ پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں