آسٹریلوی اولمپیئن نے غلطی سے اپنے ہی ایک سالہ بچے کو گاڑی تلے روند ڈالا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جولائی 14, 2019 | 20:53 شام

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک): آسٹریلوی ایتھلیٹ آئزک اینتیا موح نے گاڑی ریورس کرتے ہوئے غلطی سے اپنے ایک سالہ پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں بچہ ہلاک ہوگیا۔ آسٹریلوی ایتھلیٹ آئزک اینتیاموح نے اپنے بیٹے کو اس کی پہلی سالگرہ پر اپنی ہی غلطی سے ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔ ناگہانی حادثے پر وہ خود شدید صدمے سے دوچار ہیں۔ والدہ کا کہنا ہے کہ ریورس کرتے ہوئے گاڑی بچے کو لگ گئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا، بچے کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم بچہ جانبر نہ ہوسکا جس پر والدین ٖغم سے نڈھال
ہیں۔ معروف اولمپین کھلاڑی کے گھر میں بیٹے کی پہلی سالگرہ کے انتظامات جاری تھے اور سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے مہمان اب اہل خانہ سے المناک حادثے پر تعزیت کر رہے تھے۔پولیس نے تاحال کسی قسم کا مقدمہ درج نہیں کیا تاہم والد کے چند ضروری طبی ٹیسٹ کیے گئے ہیں، بچے کے والد اولمپیئن ایتھلیٹ صدمے میں ہونے کے باعث اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرواسکے۔