شوبز کی دُنیا سے ناقابلِ یقین خبر: اداکارہ ’ ہانیہ عامر ‘پاکستان کی کس انتہائی معروف شخصیت کو دل دے بیٹھیں؟ نام سامنے آتے ہی سب دنگ رہ گئے

2019 ,مارچ 18



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )کوک سٹوڈیو کے معرو ف گانے ” تیرا وہ پیار “ سے شہرت پانے والے عاصم اظہر کچھ عرصہ سے اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کافی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کررہے ہیں جس کے باعث سوشل میڈیا صارفین بھی سوچنے پر مجبورہو گئے کہ دونوں کے درمیان ضرور کچھ پک رہاہے تاہم حال ہی میں ایک فیشن شو میں دونوں کے ایک ساتھ جلوہ گر ہونے اور ہانیہ کی جانب سے محبت کے ساتھ عاصم کے چہرے پر ہاتھ رکھنے نے بہت سی چہ مگوئیاں چھیڑ دی ہیں ۔سوشل میڈیا پر چلنے والے ان معاملات کے بعد اب لوگوں میں ان کے تعلق کے بارے میں جاننے کی خواہش بڑھتی جارہی ہے اور اس چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عاصم اظہر نے ” بی بی سی ریڈیو “ کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے خاموشی توڑتے ہوئے حیران کن انکشافات کر دیئے ہیں ۔ انٹرویو کے دوران جب عاصم اظہر سے ہانیہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” کیا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میرا دل کتنی تیزی کے ساتھ دھڑک رہاہے ؟“عاصم اظہر نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’ میرا خیال ہے کہ میں ابھی اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ اس کا جواب دے سکوں ، مجھے لگتاہے کہ وہ ایک ایسی شخصیت ہے جو میری زندگی میں بھی بہت زیادہ مثبت چیزیں لائی ہے ، جب وہ ساتھ ہوتی ہے تو زندگی بہت اچھی ہوتی ہے ، یہ بہت اچھا لگتاہے کہ کوئی ایسا ہو جو آپ کے ہر کام پر حقیقی تعاون کرے ۔‘عاصم اظہر نے سماجی دباﺅ کے باعث ہانیہ سے متعلق واضح جواب نہ دینے کے تصور کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کا بہت احترام کرتاہوں ، ہاں یا ناں کیلئے میں اس کی رضا مندی چاہوں گا ، میں اپنی طرف سے کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ دوسرا کیا سوچتا ہے مجھے اس کا علم نہیں ہے ۔“عاصم اظہر نے کہا کہ انہوں نے ہانیہ عامر کے ساتھ ٹیلی فلم میں کام اس لیے کیا کیونکہ ایک بہت اچھا پراجیکٹ تھا اور یہ ایسا موقع تھا جس میں مجھے اس شخصیت کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملتا جس کے ساتھ گھومنا مجھے پسند ہے۔

 

متعلقہ خبریں