ٹوئٹر پر جھگڑے کے بعد عمران خان اور ٹرمپ کا آمنا سامنا کب ہوگا؟ بالآخر وہ خبر آگئی جس کا پوری دنیا کو شدت سے انتظار تھا

2019 ,جون 28



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان کے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلے دورہ امریکہ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ نجی ٹی وی نے وزیر اعظم ہاﺅس کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان 20 جولائی کو 5 روزہ دورے پر امریکہ جائیں گے۔

وزیراعظم 20 تا 24 جولائی تک امریکہ میں رہیں گے اور اس دوران ان کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سمیت اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی امریکی حکام سے ملاقاتوں میں پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ وزیر اعظم کے دورے کے دوران افغان امن عمل سمیت اہم معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ پہلا دورہ امریکہ ہے ، اس سے قبل ان کے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ٹوئٹر پر لفظی جھڑپ بھی ہوئی تھی جس کے دنیا بھر میں چرچے ہوئے تھے۔

    متعلقہ خبریں