دبئی کے امیر زادوں کے انوکھے کرتوت : لندن کے رہائشی اپنے شیخ ہمسایوں سے کیوں تنگ آ گئے ؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی

2019 ,جنوری 25



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں پیش آیا انوکھا واقعہ ،دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم نے برطانیہ میں واقع اپنے گھر کے گرد ایسا جنگلہ لگوا دیا ہے کہ لوگ سراپا احتجاج بن گئے اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ جنگلہ فوری طور پر ختم کیا جائے۔ میل آن لائن کے مطابق شیخ محمد نے سرے کاؤنٹی میں یہ وسیع و عریض جائیداد ساڑھے 7کروڑ پاؤنڈ (تقریباً 13ارب 67کروڑ روپے) میں خریدی تھی جس کے گرد اب انہوں نے جیل کی طرز کا7فٹ بلند جنگلہ لگوا دیا ہے ۔ اردگرد کے رہائشی اس بات پر بھی شدید ناراض ہیں کہ شیخ محمد بن راشد المختوم نے جنگلہ لگانے کے بعد اجازت نامہ حاصل کرنے کی درخواست دی ہے حالانکہ قانون کے مطابق انہیں پہلے یہ درخواست دینی چاہیے تھی ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جنگلہ کھڑا کردینے کے بعد جنگلہ لگانے کی اجازت کی درخواست کرنے کی کیا منطق ہے ۔ یہ جیل نما جنگلہ لگا کر نہ صرف آس پڑوس کے رہائشیوں کی ہتک کی گئی بلکہ جنگلی حیات کے لیے بھی یہ انتہائی خطرناک ثابت ہو گا کیونکہ جانورجنگلہ لگنے کے بعد علاقے میں پہلے کی طرح آزادانہ نقل و حرکت نہیں کر سکیں گے۔ شیخ محمدبن راشد کے ٹام بیر نامی ہمسائے کا کہنا تھا کہ جنگلے کی اجازت لینے کے حوالے سے پلاننگ کمیشن کو دی گئی درخواست میں بھی کئی من گھڑت دعوے کیے گئے ہیں ۔ درخواست میں لکھا گیا ہے کہ جنگلے کی بلندی 1.8میٹر ہے جبکہ حقیقت میں یہ 2.23میٹر بلند ہے ۔تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم نے برطانیہ میں واقع اپنے گھر کے گرد ایسا جنگلہ لگوا دیا ہے کہ لوگ سراپا احتجاج بن گئے اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ جنگلہ فوری طور پر ختم کیا جائے۔

متعلقہ خبریں