اللہ کی قدرت پر انسان انگشت بدنداں، ریگستانوں میں برفباری نے سب کو حیران کردیا
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)ریگستانی موسم رکھنے والی ملک سعودی عرب میں پڑنےو الی برف نے سب کو ششدر کر کے رکھ دیا ہے۔سعودی شہر خمیس مشائت میں برفباری کا مشاہدہ ہوا ہے، برفباری کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مناظر نے توجہ حاصل کی ہے۔سعودی عرب کے آسیر علاقے میں واقع خمیس مشائت میں آج شروع ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے بعد میں برفباری کی ماہیت اختیار کر لی۔ سعودی عرب ایک گرم ملک ہے اور یہاں اس طرح برفباری کا وقوع پذیر ہونا جہاں اس ملک کے باشندوں کے لئے انوکھا واقعہ ہے وہا ں تحقیق کاروں اور سائنسدانوں کے لئے بھی ایک چیلنج کی حیثیت رکھتاہے۔