نوجوان نے انوکھی شادی کرلی

2018 ,اگست 24



 

نیویارک (مانیٹرنگ رپورٹ) مانا کہ آج کے دور میں اچھا رشتہ ملنا آسان نہیں لیکن اتنا مشکل بھی نہیں کہ آدمی مایوس ہو کر کسی انسان کی بجائے کاٹھ کباڑ سے بنے گُڈے سے شادی کر لے۔ یہ عجیب و غریب فیصلہ امریکی آرٹسٹ مائیک شنائیڈر نے کیا ہے جو عنقریب اپنے ہاتھوں سے بنائے گُڈے سے شادی کرنے والے ہیں۔

ویب سائٹ ”اوریگن لائیو“ کے مطابق پورٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے فنکار مائیک نے اپنی ’محبوبہ‘ کچرے سے اٹھائے گئے گتے کے ڈبوں سے تیار کی ہے۔ وہ رواں سال فروری کے مہینے سے اسے ساتھ ساتھ لئے ہر جگہ پھرتے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی محبوبہ کے ساتھ اپنے تعلق کو اگلی سطح پر لیجانا چاہ رہے ہیں، یعنی اُس سے شادی کرنا چاہ رہے ہیں۔

مائیک نے اپنے انوکھے عشق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ میری ممی کو یہ پسند آئے گی۔ ہم شادی کے لئے کسی اچھے مقام کا انتخاب کررہے ہیں۔ شادی کی تقریب میں ہم قریبی دوستوں کو مدعو کریں گے۔ اگرچہ ہماری طرف سے دعوت نامے قریبی دوستوں اور فیملی کو دئیے جائیں گے لیکن کوئی بھی اس تقریب میں شریک ہونا چاہے تو اسے خوش آمدید کہیں گے۔ لوگوں کو یہ کہانی سمجھنے میں ضرور مشکل پیش آ رہی ہے لیکن ہم دونوں ایک دوسرے کو خوب سمجھتے ہیں اور شادی کے لئے تیار ہیں۔ محبت پر یقین رکھنے والے ہر انسان کو ہم اپنی خوشی میں شریک کرنے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں۔ “

متعلقہ خبریں