بھارت کشمیر میں قتل عام کروا کر آگے کیا کرنے والا ہے ؟ وینا ملک نے پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن تیز کر دینے والا انکشاف کردیا

2019 ,اگست 5



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ وینا ملک بھارت کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر کئے جانے والے ظلم کے خلاف آواز بن کر میدان میں آگئیں۔وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی ٹوئٹ شیئر کی اور ساتھ ہی اداکارہ نے بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ایک ساتھ ملکر چلنا ہوگا۔اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جو انسانیت پر یقین رکھتے ہیں انہیں ساتھ ملنا ہوگا۔ ہم مل کر جانیں بچاسکتے ہیں۔ ہر آواز کی اہمیت ہے خواہ آپ کوئی بھی ہو اور کہیں سے بھی تعلق رکھتے ہوں۔وینا ملک نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی فوج ظلم و جبر سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے نہیں روک سکتی کیوں کہ آزادی کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔ فورسز کا استعمال کرکے کوئی بھی کشمیریوں کو بنیادی حقوق حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا۔واضح رہے کہ سید علی گیلانی نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی تاریخ کا بڑا قتل عام کرنے والا ہے، دنیا بھر کے مسلمان ہمیں بچانے کے لیے آگے آئیں، ہم سب مرگئے اور آپ خاموش رہے تو اللہ کو جواب دینا ہوگا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کوگرفتار کرلیا ہے ، محبوبہ مفتی کو ایک روز قبل گھر میں نظر بند کیا گیا تھا ۔جیونیوز کے مطابق بھارت کی قابض فورسز نے دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کوگرفتار کرلیاہے ۔واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے ایک روز قبل مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبد اللہ کو گرفتار کرلیا تھا جس پر دونوں کشمیر رہنماﺅں نے اپنے ٹوئٹس میں کشمیریوں کو پیغام دیا تھا ۔ نظر بندی کے بعد اپنے ایک ٹوئٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ کتنا ظالمانہ رویہ ہے کہ ہم جیسے منتخب نمائندوں کوجنہوں نے ہمیشہ امن کیلئے جدوجہد کی نظر بند کردیا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ کس طرح مقبوضہ کشمیر کے باشندوں اور ان کی آواز کوکچلا جارہاہے ،یہ وہ کشمیر ہے جس نے ایک سیکولر اور جمہوری انڈیا کا انتخاب کیا تھا ۔ اب کشمیر کو انتہائی ناقابل بیان رویے کا سامنے ہے ۔ انہوں نے انڈیا کے لوگوں سے بیدار ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا جاگ جاﺅ ۔سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے اپنے ٹوئٹ میں کشمیریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ ہمارے ساتھ کیا ہونیوالا ہے لیکن میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ اللہ قادر مطلق کی طرف سے جو بھی منصوبہ بندی کی جاتی ہے وہ ہمیشہ بہتر ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم شائد اللہ کی حکمتوں کودیکھ نہ پائیں لیکن ہم کو ان میں شک نہیں کرنا چاہئے ۔ اللہ کرے کہ آپ سب کیلئے بہتری ہو ، آپ محفوظ اور پرسکون رہیں ۔

متعلقہ خبریں