ہم تو لڑتے رہیں گے۔۔۔ آصف زرداری حکومت پر برس پڑے، انتہائی اقدام کی دھمکی دے دی

2019 ,فروری 9



سندھ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین و سابق صدر آصف زرداری نے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ، کہ اٹھارہویں ترمیم پر ڈاکا پڑتا نظر آرہا ہے اور ہم یہ نہیں ہونے دے گئے ، ہم تو لڑتے رہیں گے کیونکہ اپنا حق لینےسے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ ٹنڈو آدم میں سابق صدر آصف علی زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے وقوف ہیں ، ان کی ٹانگیں ویسے ہی ڈگمگا جاتی ہیں ، میں نے الیکشن کے وقت کہا تھا ان کا جو ڈھونگ نظر آرہا ہے ، یہ اٹھارہویں ترمیم پر ڈاکا نظر آرہا ہے ، یونیورسٹیز تو وہ لے گئے ، اب سول ایوی ایشن کو بھی لے جارہےہیں ، اب ہم کوئی بنگلہ دیش نہیں بننے دیں گے ، ہم لڑيں گے ، انہوں نے مزید کہا ہے ، کہ ہمیں غریبوں اور دھرتی کی فکر ہوتی ہے ، انہیں محلوں کی فکر لگی رہتی ہے ،

متعلقہ خبریں