افسوسناک خبر : شوبز کی نامور شخصیت نے واجبات کی عدم ادائیگی اور مالی بحران سے تنگ آکر خود کشی کر لی

2019 ,جنوری 25



الجیر(مانیٹرنگ ڈیسک ) کہتے ہیں کہ مزدور کو اسکی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے دو۔آپ نے ایسی بہت سی خبریں یا واقعے دیکھے یا سنے ہوں گے جس میں مزدور نے اپنے کیے ہوئے کام کی تنخواہ کا مطالبہ کیا ہو اور آگے سے اس کا مالک اسے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے کہ تنخواہ کا مطالبہ کیوں کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایسے میں ملازم یا تو سڑکوں پر احتجاج کے لئے نکل آتے ہیں یاپھر خودسوزی کا طریقہ اپناتے ہیں ۔ایسا ہی ایک واقعہ الجزائر میں پیش آیا ۔ جہاں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر نے واجبات کی عدم ادائیگی پر خود کو آگ لگا دی جس کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ 61 سالہ پروڈیوسر یوسف گوسیم نے نجی ٹی وی چینل ڈی زیئر ٹی وی کے دفتر میں ہی خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اسے 2017 میں بنائے گئے ایک ڈرامے کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا تھا۔پروڈیوسر یوسف گوسیم کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے ٹی وی چینل کی جانب سے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر دلبرداشتہ ہو کر انتہائی قدم اٹھایا اور یہ واقعہ 7 جنوری کو پیش آیا۔ دوسری جانب ڈی زیئر ٹی وی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک کمرشل تنازعہ بدقسمتی سے جھگڑے میں تبدیل ہوا اور ادارے کو یوسف گوسیم کے واقعے پر انتہائی افسوس ہے۔ٹی وی چینل نے وضاحت دی ہے یوسف گوسیم کے نئے افسر نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کے واجبات ادا کردیے جائیں گے۔الجزائر میں مختلف ٹی وی چینلز میں کام کرنے والے صحافیوں نے یوسف گوسیم کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں