2018 ,جون 30
صنعا (مانیٹرنگ رپورٹ) عرب ملک یمن میں سعودی عرب اپنے عسکری اتحاد کے ذریعے براہ راست جبکہ ایران حوثی ملیشیا کے ذریعے برسر پیکار ہے۔ جنگ زدہ یمن میں جمعہ کی شام کو سرکاری فوج کی جانب سے ایک ایرانی ساختہ ڈرون طیارہ مار گرایا گیا ہے۔ العربیہ کے مطابق ایرانی ساختہ ڈرون طیارہ الحدیدہ شہر میں گرایا گیا جو کہ حوثی باغیوں کے زیر استعمال تھا۔حوثیوں کا یہ ڈرون طیارہ جنوبی الحدیدہ کے الدریھمی ڈاریکٹوریٹ میں گرایا گیا ہے ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈرون طیارے کے ذریعے حوثی سرکاری فوج کی تنصیبات کی جاسوسی کررہے تھے۔ خیال رہے کہ یمن میں جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے ایرانی ڈرون طیارے جنگ کے دوران حملوں کے لیے بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔
یہ پہلاموقع نہیں جب یمنی فوج نے الحدیدہ میں ایرانی ساختہ ڈورن مار گرایا ہے۔ گذشتہ چند روز کے دوران ایرانی ساختہ ڈرون کو مار گرانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔