گرم گرم خبر: نامور اداکارہ دیدار کے دوسرے بیٹے کی ماں بن گئیں

2019 ,جنوری 15



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم اور تھیٹر کی نامور اداکارہ دیدار دوسرے بیٹے کی ماں بن گئیں ہیں۔ ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ دیدار نے فیروز پور روڈ پر واقع مقامی پرائیوٹ ہسپتال میں گزشتہ صبح بیٹے کوجنم دیا ہے۔ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ پیدائش کی خبرسنتے ہی کئی فنکارانہیں مبارک باد پیش کرنے کے لئے ہسپتال پہنچ گئے جبکہ بعض فنکاروں نے ٹیلی فون پرمبارک باد پیش کی۔ بیٹے کی پیدائش پر اداکارہ دیدار اور انکے شوہر نہایت خوش ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ دیدار کو ایک دو روز تک ہسپتال سے گھر منتقل کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دیدار اس سے قبل ایک تین سالہ بیٹے کی بھی ماں ہیں۔

متعلقہ خبریں