شام میں جنگ کے خاتمے کے بعد پہلی خوشخبری آگئی ۔۔ سالوں سے ستائی عوام نے سکھ کا سانس لیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 27, 2018 | 19:23 شام

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات 7 سال بعد خانہ جنگی سے تباہ حال ملک شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے جا رہا ہے،، اماراتی سفارت خانہ ایک بار پھر سے کھولنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات 7 سال بعد خانہ جنگی سے تباہ حال ملک شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے جا رہا ہے،، بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میں شامی تنازع کے آغاز پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے دمشق میں بند کیا گیا ام
اراتی سفارت خانہ ایک بار پھر سے کھولنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا،، شامی حکومت کے وزیر اطلاعات نے کہاکہ اماراتی سفارت خانہ کھلنے کا اقدام صدر بشارالاسد کا مخالف عرب ریاستوں سے سفارتی تعلقات کو بڑھانے کی جانب ایک قدم ہے،، سفارت خانہ کھولنے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات نے کوئی تبصرہ یا باضابطہ بیان جاری نہیں کیا تاہم شامی وزارت ِ اطلاعات کی جانب سے صحافیوں کو سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے سے متعلق منعقدہ تقریب کی کوریج کے دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں،، واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے اپنے فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے جب کہ سوڈان کے صدر وہ پہلے افریقی عرب ملک کے صدر تھے جنہوں نے شامی جنگ کے آغاز کے 7 سال بعد دمشق کا دورہ کیا تھا،، شام میں جنگ کے خاتمے کے بعد پہلی خوشخبری آگئی ،، سالوں سے ستائی عوام سے سکھ کا سانس لیا ہے ،،