علی محمد خان نے اسرائیل سے ملنے والی غذا کے حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا کہ پاکستانی یقین نہیں کریں گے

2019 ,مئی 16



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاہے کہ دنیامیں کہیں سے حلال کھانا نہ ملے تو اسرائیلی کھانا منگوا لیں شرطیہ حلال ملے گا ، اپنے بچوں جوحلال کھلا رہے ہیں اور ہمیں حرام پر لگا دیا ہے ۔ علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے اللہ کو منہ دکھاناہے ، ہم سے سودی نظام کے متعلق سوال ہوگا اور یہ بات مت بھولیں کے دنیا میں غلط کام کرنا آسان ہے اور صحیح کام کرنا مشکل ہے ۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ سودی نظام سے ملنا آسان نہیں ہے، صہونیت نے پوری دنیا کو اس سودی نظام میں جکڑ رکھاہے ، امریکہ بھی صہونیت کا غلام ہے، اسرائیل میں ہر چیز پر چیک ہے لیکن دنیا کو شتر بے مہار کردیاہے ، دنیامیں کہیں سے حلال کھانا نہ ملے تو اسرائیلی کھانا منگوا لیں شرطیہ حلال ملے گا ، اپنے بچوں جوحلال کھلا رہے ہیں اور ہمیں حرام پر لگا دیا ہے ۔

 

متعلقہ خبریں