بریکنگ نیوز: بچوں کے بعد اب بڑوں کو بھی پولیو کے قطرے لازمی پینا ہونگے ۔۔۔ حکومت نے اچانک حیران کن اعلان کردیا

2019 ,مارچ 18



کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع چمن میں بچوں کے بعد بڑی عمر کے افراد کو بھی انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا افتتاح کر دیا گیا، مہم کے دوران بڑی عمر کے ان افراد کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے جو تجارت یا دیگر کاموں کے سلسلے میں باہر کے ممالک جاتے ہیں، پولیو مہم کا افتتاح محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن یاسر اقبال دشتی نے کیا، اس موقع پر اے ڈی سی یاسر اقبال دشتی نے بتایا کہ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑی عمر کے افراد میں بھی اپنے ساتھ پولیو وائرس لانے یا لے جانے کا امکان ھوتا ہے اس لیے اب بڑی عمر کے افراد کو بھی پولیو ویکسن پلاتے ہیں جو کہ باہر کے ممالک میں سفر کرتے ہیں، ان افراد کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے بعد ایک خصوصی کارڈ بھی جاری کیا جائے گا، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ بھی خبر آئی تھی کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے کہا ہے کہ پولیو مہم میں والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا یقینی بنائیں، موجودہ موسم پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے موزوں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ورکر ہمارے ہیرو ہیں ان کی خدمات قابل تعریف ہیں ، پولیو ورکرز اس بار بھی گھر گھر جاکر ہر بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلانا یقینی بنائیں گے۔بیان کے مطابق قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر ملک بھر میں پولیو مہم کی کامیابی کے لئے سرگرم عمل ہے اور اس مہم کی کامیابی کے لئے ملک بھر میں 50 ماہرین اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم کی بہتری کے لئے تجاویز دی ہیں جس کے مطابق انسداد پولیو کے قطروں سے رہ جانے والے بچوں کو خصوصی طور پر قطرے پلانے پر توجہ دی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں