جنید جمشید کی وفات کے ایک سال بعد گھر والوں کو بڑی خوشخبری مل گئی

2018 ,جنوری 15



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جنید جمشید کے بیٹے نے شادی کر لی ،والد کی حادثے میں وفات کے بعد ایک بار پھر گھر میں خوشیاں لوٹ آئیں ۔ت سوشل میڈ یا ویب سائٹ فیس بک پر جنید جمشید کے بیٹے بابر نے اپنے نکاح کااعلان کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں نو بیاہتا جوڑا خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہا ہے ۔بابر نے نکاح کی تقریب میں لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتا یا کہ ان کا ماہ نور غزنوی سے نکاح ہو گیا ہے ۔اس سے قبل بابر جمشید اس وقت شہ سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک گانا ریلیز کیا تھا ۔

واضح رہے کہ جنید جمشید 7دسمبر 2016میں طیارہ حادثہ کے دوران وفات پاگئے تھے ۔وہ تبلیغی مصروفیات مکمل کر کے چترال سے اسلام آباد آرہے تھے ۔حادثے میں ان کی اہلیہ بھی جاں بحق ہو گئیں تھی ۔جنید جمشید پاکستان کے معروف ترین گلوکار تھے اور اس کے بعد انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج پر گلو کاری کو ترک کر کے تبلیغی جماعت سے وابستگی اختیار کر لی تھی ۔جنید جمشید کی نعتیں بھی لوگوں میں بے حد مشہور ہوئیں اور انہوں نے رمضان ٹرانسمیشن میں بھی حصہ لیا جسے لوگوں نے بہت پسند کیا تھا ۔

متعلقہ خبریں