بریکنگ نیوز: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے خطرناک میزائل چلا دیا

2019 ,اگست 5



نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کا جنگی جنون،زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل کاتجربہ کیا ہے، بھارت میں گزشتہ روز زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا جوہرقسم کے موسم میں اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق میزائل چندی پور میں اڑیسہ کے سمندر سے ایک موبائل لانچر سے چلایاگیا۔ aدوسری طر ف صدر مملکت عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹکا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا ہے. تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا جب کہ مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پرغور کیا جائے گا.واضح رہے کہ مودی سرکار نے آج صبح صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کوختم کردیا جس کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں بلکہ وفاقی علاقہ کہلائے گی جس کی قانون ساز اسمبلی ہوگی.دوسری جانب بھارت کی جانب سے ایل او سی اور آزاد کشمیر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری میں ممنوعہ کلسٹر بموں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، پاکفوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنارہی ہے،بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں توپخانے کے ذریعے کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا جس کے باعث 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہیداور 11 شدید زخمی ہوگئے.بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے. ادھر آرمی چیفجنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس کل طلب کرلی ہے ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے تناظر میں آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس طلب کی ہے جس میں بھارت کے غیر آئینی اقدام کا جائزہ لیا جائے گا. کورکمانڈرز کانفرنس میں کنٹرول لائن کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور بھارتیجارحیت کا بھرپور جواب دینے پر غور کیا جائے گا‘واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرتے ہوئے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے

متعلقہ خبریں