برے کام کا برا انجام : پاکستان کی مشہور سٹیج ڈانسر کو گولیوں سے بھون دیا گیا ، ہلاکت نے ڈرامہ انڈسٹری میں صف ماتم بچھادی

2019 ,جنوری 25



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہجروال کے علاقہ میں شوہرکے ہاتھوں مبینہ طور پر سٹیج ڈانسر قتل، پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔  ہنجروال کے علاقہ کاظم آباد کی رہائشی شہناز بی بی سٹیج ڈانسر تھی او رایک روز قبل دبئی سے پاکستان  واپس آئی۔ رات گئے گھر میں پراسرار طور پر دم گوڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے نعش کو قبضہ میں لے کر تمام شواہد اکٹھے کرلئے۔ پولیس نے بتایا کہ شہناز بی بی کے شوہر آصف نے ایک سال قبل اسے طلاق دے دی تھی۔ بعدازاں دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح ہوگئی۔ گزشتہ روز شہناز بی بی نے دبئی سے واپسی پر اپنی والدہ کو فون کیا، نجہ بی بی کے مطابق شہناز بہت خوش تھی اور مجھے صبح ملنے کیلئے گھر آنے کو کہا ، صبح جب گھر پہنچی تو میرے دادماد آصف نے بتایا کہ شہناز دم توڑ چکی ہے۔ پولیس کے مطابق شہناز بی بی کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ میری بیٹی کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے جبکہ مقتولہ کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں