اسد عمر نے گرفتار ایم این اے عالمگیر خان کو بڑی خوشخبری سنادی

2019 ,جولائی 28



کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ)سابق وزیر خزانہ اسد عمرنے کہاہے کہ گرفتاری سے عالمگیر خان اوربڑا لیڈر بن جائیگا، وہ کراچی کے مسائل حل کروانے کیلئے نکلا تھا،پیپلز پارٹی والے اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے مظاہرے کررہے ہیں۔ کراچی میں فریئر تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ عالمگیر خان کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے نکلے تھے ، پیپلز پارٹی والے اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے مظاہرے کررہے ہیں،مسائل کی بات کی تو پیپلز پارٹی والوں سے برداشت نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ عالمگیر خان کو لاک اپ میں بند کرکے مقدمہ درج کیا گیا ، اس سے عالمگیر اوربڑا لیڈر بن جائیگا ۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ میری ایس پی سے بات ہوئی ہے ، اس کا کہناہے کہ عالمگیر خان کو ضمانت پر رہا کیا جارہاہے ۔

    متعلقہ خبریں