وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے، سب سے پہلے جلال الدین رومی کے مزار پر حاضری دی

2019 ,جنوری 3



قونیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان خصوصی دوے پر ترکی پہنچ گئے جہاں پر انکا استقبال ترکی کے صوبے قونیہ کے گورنر اور پاکستان سفارتخانے کے عملے نے وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کیا ۔  وزیر اعظم عمران خان نے سب سے پہلے مولانا جلال الدین رومی کے مزار پر حاضری دی ۔ حاضری میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے مولانا رومی کے مزار پر پھولوں کی چادر چرحائی گئی اور دعا بھی کی گئی ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا رومی شاعر مشرق علامہ اقبال کے استاد تھے ، جلال الدین رومی کی صوفیانہ تصنیفات،روحانی موضوعات پرشاہکارلازوال ہیں،ترکی کےساتھ ہمارےتاریخی تہذیبی،ثقافتی تعلقات صدیوں پرمحیط ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے دو روزہ دورہ پر ترکی پہنچ چکے ہیں ، زیراعظم پاکستان دورے کے دوران برنس فورم سے خطاب کریں گے اور تری کی کاروباری شخصیات کے علاوہ ممکنہ سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ عمران خان انقرہ کی ملت مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے، وزیراعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ترکی کے ایوان صدر میں ہوں گی۔ عمران خان کے دورہ ترکی سے ترکش عوام کا انتطار ختم ہوچکا ہے اس حوالے سے متعدد ترکش وزراء کے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں جس میں انہوں نے بتایا کہ ترک عوام بے صبری سے وزیر اعظم عمران خان کے دورے کا انتظار کر رہی ہے۔وزیر اعظم کے ترکی پہنچنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جو کہ آپ بھی دیکھیں ۔۔۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کونیا یونیورسٹی میں پڑھنے والے پاکستانی طالب علموں سے بھی ملاقات کی

 

متعلقہ خبریں