پریانکا اور دیپکا کے بعد ملائکہ اروڑا کی دوسری شادی کی گرما گرم صورتحال کیا ہے؟ جانئے اس خبرمیں

2018 ,دسمبر 4



مبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے تعلقات ان دنوں بالی ووڈ میں موضوع بحث بنے ہوئے ہیں، ارجن کپور نے بھی ایک ٹاک شو کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ سنگل نہیں ہیں،، اس معاملے پر اب ارجن کپور کےچچا انیل کپور نے بھی لب کشائی کی ہے،،  بھارت کے ایک ریڈیو شو’نو فلٹر نیہا‘ کی میزبان نیہا دھوپیا کی جانب سے ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے تعلقات پر ایک سوال کے جواب میں انیل کپور کا کہنا تھا کہ ’’میں اُسے بہت اچھی طرح جانتا ہوں، کوئی بھی چیز جو اُسے خوشی دے، مجھے خوشی دیتی ہے، میں اُس کی کسی بھی ذاتی چیز پر رائے نہیں دینا چاہتا، ہم تمام فیملی ممبرز کا اس بات پر یقین ہے کہ جو بات کسی دوسرے کو خوش کرے، ہم سب کے لئے خوشی کا باعث ہوتی ہے‘‘عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو مشورہ دینے سے متعلق انیل کپور کا کہنا تھا کہ ’’وہ ایک ساتھ اچھے اور خوش لگتے ہیں،اُنہیں جتنا ممکن ہو ایک ساتھ وقت گزارنا چاہئے جبکہ اپنی بھتیجی جہانوی کپور اور ایشان کھتر کے بارے میں رائے دیتے ہوئے بالی ووڈ اسٹار نے کہا کہ ’’ان دونوں ایک ساتھ فلم کرنی چاہئے‘‘ملائیکہ اور ارجن کپور نے حالی ہی میں ایک ساتھ امریتا اروڑا کے گھر ایک پارٹی میں بھی شرکت کی تھی جبکہ بھارتی اخبار کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں نے مل کر لوکھنڈ والا کمپلیکس کے قریب سوسائٹی میں فلیٹ بھی خریدا ہے،،

متعلقہ خبریں