امیتابھ بچن کی انوکھے روپ میں تصاویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی

2018 ,مارچ 30



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بولی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن جو ان دنوں اپنی آنے والی بولی وڈ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ اور تیلگو فلم ’سیا را ناراسہما ریڈی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ان کی کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔اگرچہ حال ہی میں 75 سالہ امیتابھ بچن کی فلم ’ 120: ناٹ آؤٹ‘ کا

View image on TwitterView image on Twitter

View image on TwitterView image on Twitter

ٹریلر بھی ریلیز ہوا ہے، جس میں وہ منفرد روپ میں اپنے عمر رسیدہ بیٹے کو سنبھالتے ہوئے نظر آتے ہیں۔تاہم ان کی تیلگو فلم ’سیا را ناراسہما ریڈی‘ کے کردار کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، جب کہ ان کے مداح انہیں اس روپ میں دیکھ کر نہایت ہی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔امیتابھ بچن کی وائرل ہونے والی تصاویر میں انہیں لمبی سفید داڑھی میں کسی ہندو جوتشی اور گرو کے روپ کی طرح دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ ان کے میک اپ سے وہ اپنے روپ سے کافی بدلے نظر آ رہے ہیں۔امیتابھ بچن کی یہ تصاویر انہوں نے خود ٹوئیٹ کیں، جس کے بعد وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ان کی ان تصاویر کی ٹوئیٹس کو ہزاروں افراد نے ری ٹوئیٹ کیا، جب کہ ہزاروں مداحوں نے ان کی یہی تصاویر اپنے سوشل اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیں۔خیال رہے کہ امیتابھ بچن کی یہ تیلگو فلم بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے رائل سیما کے فریڈم فائٹر ’ایالوادا نراسہما ریڈی‘ کی زندگی پر بننے مبنی ہے۔اگرچہ امیتابھ بچن نے اس فلم میں مرکزی نہیں بلکہ مختصر کردار ادا کیا ہے، تاہم ان کی یہ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔امیتابھ بچن نے فلم کے

View image on Twitter

کردار کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ تیلگو اداکار چرانجیوی گرو کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔فلم میں امیتابھ بچن فریڈم فائٹر ’ایالوادا نراسہما ریڈی‘ کے گرو کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم کی ہدایات سریندر ریڈی دے رہے ہیں، جب کہ اسے رام چرن پروڈیوس کر رہے ہیں۔یہ فلم فریڈم فائٹر’ایالوادا نراسہما ریڈی‘ کی زندگی پر بننے والی 151 ویں فلم ہے، اس سے قبل بھی ان کی زندگی پر تیلگو سمیت دیگر مقامی زبانوں پر فلمیں بنائی جا چکی ہیں۔فریڈ فائٹر ’ایالوادا نراسہما ریڈی‘ نے 1846 میں انگریز راج کے خلاف جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔

متعلقہ خبریں