تقسیم ہند 1947: برصغیر کا ایساحصہ پاکستان کے ہاتھ لگ گیا، جس پر بھارت آج بھی پچھتا رہا ہے

2018 ,دسمبر 4



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک): بوکھلاہٹ کے شکار بھارت کی بے چینی اب تک ختم نہ ہوئی، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 1947 میں تقسیم ہند کے وقت کرتار پور کو پاکستان کے حوالے کرنا کانگریس کی بہت بڑی غلطی قرار دے دیا،، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی انتخابی ریلی میں حزب مخالف جماعت کانگریس کوزیرکرنے کیلئے نیا نکتہ نکال لائے اور کہا 1947میں کانگریس رہنماوں کی وجہ سے کرتارپور پاکستان کےحصے میں چلاگیا،، انہوں نے مزید کہا کہ میری قسمت میں کانگریس کی 70 سال پر محیط غلطیوں کوٹھیک کرنا لکھا تھا، کرتار پور راہداری جیسا مقدّس کام میری قسمت میں لکھا تھا، ہمیں کانگریس سے سوال کرنا چاہئے کہ انہوں نے کرتار پور پاکستان کیوں جانے دیا۔کیا کانگریس نے ذرا بھی اس بات پر توجہ دی کہ یہ گردوارا بھارت سے صرف تین کلومیٹر کی دوری پر ہے اور اسے بھارت سے الگ کر دیا۔

متعلقہ خبریں