جہانگیر ترین نے پھر سیاسی محاذ سنبھال لیا، اچانک بڑے رہنما سے ملاقات کے بعد بڑی بریکنگ نیوز آگئی

2019 ,اپریل 9



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لندن سے واپسی پر ایک بار پھر سیاسی محاذ سنبھال لیا۔ بی این پی مینگل گروپ کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کی۔  تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سیاسی محاذ پر دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے لندن سے واپسی پر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ جہانگیر ترین کی اسلام آباد رہائشگاہ پر بی این پی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں کے مابین الیکشن 2018ء کے بعد طے پانے والے 6 نقاطی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گمشدہ افراد کی بازیابی اور بلوچستان کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے عمل کو جاری رکھتے آئندہ ہفتے ایک اورنشست رکھنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں