’’خان صاحب! پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی طرح کہی ’ این آر او‘ بھی نہ ہوجائے۔۔۔ ‘‘ شیخ رشید کا عمران خان سے سوال، وزیر اعظم کے جواب دے پوری تحریک انصاف کو نئی سوچ میں ڈال دیا

2019 ,فروری 9



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے کہاہے کہ دیکھیے گا کہیں پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کی طرح این آر او کا معاملہ بھی نہ ہوجائے جس پر عمران خان نے کہا کہ دنیا ادھر کی اُدھر ہو جائے آصف زردار ی اور نواز شریف کو این آر او نہیں ملے گا،قطری سے پتھری تک کی سیاست دفن ہونے جارہی ہے، پبلک اکائونٹس کمیٹی کا ممبر بن چکاہوں ، شہباز شریف کاپبلک اکائونٹس کمیٹی کاچیئرمین ہونا تحریک انصاف اور عمرا ن خان کے شایان شان نہیں ،وزیر اعظم سے کہاہے کہ شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتمادلائی جائے ، عمران خان نے ڈیفالٹ ہوتے ملک کو بچایا ہے اور جو لوگ ملک کو نوچ کر کھاگئے ہیں اس کی قیمت غریب آدمی ادا کر رہاہے ، کچھ لوگوںکو صر ف مفروری کی بیماری ہے،بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کرائے پرہیلی کاپٹر لے کربھی چھاپے مارنے پڑے تو دریغ نہیں کریں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے ریلوے ہیڈ کوارٹرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے بیان کی توثیق کرتاہوں کہ قانون سب کیلئے برابر ہے ۔ انہوںنے وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ ہفتے دو ملاقاتیں ہوئی ہیں او ران سے کہاہے کہ شہباز شریف بطور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کسی طرح قبول اور اس کے خلاف تحریک عدم اعتمادلائی جائے ۔جو یہ کہتا ہے کہ چوروں کوسردار کواحتساب کے مقام پر بٹھایا جا سکتا ہے وہ میرے ساتھ مناظرہ کر لے ۔ انہوں نے عبد العلیم خان کی گرفتاری کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے کہا ہے کہ آئین اورقانون کے مطابق سلوک کیا جائے اور اس گرفتاری پر حکومت نے کوئی احتجاج نہیں کیا ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ جن لوگوںنے پارلیمان کی کارروائی کو آگے بڑھانے کے لئے شہباز شریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کامشورہ دیا انہوں نے صحیح نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی اے سی کا ممبر بنانے میں سپیکر کا کوئی کردار نہیں بلکہ اس میں سپیکر کا کردار پوسٹ آفس کاہے، یہ پارٹی سربراہ کا صوابدید اختیارہے اور عمران خان نے مجھے نامزد کر کے ڈائریکٹوجاری کر دیا ہے اور میں پی اے سی کا ممبر بن چکاہوں ۔ کمیٹی کے ممبرتیس ہونے چائیں اور کسی بھی ممبر کو تبدیل کیا جا سکتاہے ۔ انہوںنے کہا کہ شہباز شریف گھٹنے کے بل بیٹھا ہے کہ شیخ رشید کو پی اے سی میں نہ لیا جائے ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج کل کچھ لوگوںکوجوبیماریاںہیں وہ مفروری کی بیماریاںہیں۔ میںنے ایک اجلاس کے بعددروازے سے نکلتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے کہاکہ دیکھیے گا پی اے سی کے چیئرمین کی طرح این آراو کا معاملہ نہ ہو جائے جس پر عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا ادھر کی اُدھر ہوجائے آصف علی زردای اور نواز شریف کو این آر او نہیںملے گا ۔انہوں نے کہاکہ بلاول نے تین بیان دئیے میں نے اس کے جواب میں چھ

متعلقہ خبریں