بھارتی فوج پر ایک بڑا حملہ ۔۔۔۔ اس بار کون سا بڑا فوجی افسر زد میں آگیا؟ خبر آتے ہی پورے بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

2019 ,فروری 16



سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں راجوڑی کے علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں بھارتی فوج کا میجرہلاک ہوگیا ہے، گزشتہ دنوں پلوامہ دھماکے میں 44 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر آج پھر ایک حملہ ہوا ہے۔ راجوڑی کے علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکا خیزمواد پھٹ گیا۔بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کا میجر ہلاک ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجوڑی کے علاقے میں بارودی سرنگ منصوبہ بندی کے تحت بنائی گئی تھی۔ دھماکے میں ہلاک میجر بھارتی فوج میں انجینئر کور کا آفیسر تھا۔ واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں سرینگر جموں ہائی وے پر ایک بم دھماکے میں کم سے کم 44 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے تھے، زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک کار کو  بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کی بس سے ٹکرا دیا گیا جس کے نتیجے میں زبردست دھماکہ ہوا۔ دھماکہ میں44 سی آر پی ایف اہلکار ہلاک اورمتعدد شدید زخمی ہوگئے جنہیں بادامی باغ سرینگر میںبھارتی فوج کی 92 بیس ہسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔دوسری جانب بھارت نے تحقیقات کیے بغیر ہی پاکستان پر الزام دھر دیا۔ دفتر خارجہ پاکستان نے بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ حملہ آور بھارت کے زیرتسلط علاقے سے تھے۔ جیش محمد کالعدم جماعت ہے۔ اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں