رات کی بڑی خبر : سپریم کورٹ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو خوشخبری سنادی

2019 ,مارچ 25



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی ججز کی رہائش گاہوں کے اخراجات کی تفصیلات کے لیے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ سپریم کورٹ میں سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کی درخواست کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے شوکت عزیز صدیقی کی اپیل کو نمبر لگانے کا حکم دیا ہے۔شوکت عزیز صدیقی نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی رہائش گاہوں پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیل فراہم کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا دیے تھے، سابق جج نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو متنازع تقریر کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر صدر عارف علوی نے 11 اکتوبر 2018 کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں