آج نوجوان ویلنٹائن ڈے نہیں ،سسٹر ڈے منائیں گے

2019 ,فروری 14



 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) 14فروری دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے لیکن پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں اور سول سوسائٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کی جگہ سسٹر ڈے منایا جائیگا، سسٹر ڈے کا مقصد نوجوانوں میں مشرقی تہذیب کااجاگر کرنا ہے، اسلامی روایات کو فروغ دینا ہے ، ہم اپنی مشرقی ثقافت کو بھول چکے ہیں اور مغربی ثقافت کو اپنا رہے ہیں، ویلنٹائن ڈے کو برا تو نہیں کہا جاسکتا کیونکہ اس کو محبت کے اظہار کا دن قرار دیا گیا ہے لیکن ہمارا نوجوان طبقے میں بہت سے ایسے فیصلے کئے جاتے ہیں جو مشرقی کلچر کے خلاف ہیں، یونیورسٹیوں کی انتظامیہ نے بھی یہ فیصلہ کیا ہے کہ 14فروری کو یونیورسٹیوں میں ویلنٹائن ڈے کی جگہ سسٹر ڈے منایا جائیگا ، اس حوالے سے علامہ اقبال یونیورسٹی کی ایک طالبہ ماہم سے ہماری بات ہوئی ، اس نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین بااختیار ہیں، بہن بیٹی اور بیوی کی عزت رکھتی ہے، ہم آہستہ آہستہ اپنی ثقافت کو بھول رہے ہیں اور مغربی ثقافت کو ہمارے معاشرے میں پروان چڑھایا جارہاہے، سسٹر ڈے منانے کا مقصد اپنی ثقافت اور تہذیب کو برقرار رکھنے کیلئے بھی ضروری ہے، ویلنٹائن ڈے سراسر مغربی تہوار ہے جو اسلام کے منافی ہے، ایک اور طالبہ آمنہ سے ہماری گفتگو ہوئی ، ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ، آمنہ نے کہا کہ سسٹر ڈے منانے کا آئیڈیا مجھے بہت پسند آیا ہے اس سے لڑکوں کے دل میں لڑکیوں کیلئے عزت اور احترام پیدا ہوگا ، جو قومیں اپنے ثقافتی اقدار کو بھول جاتی ہیں وہ دنیا کے نقشے سے ختم ہو جاتی ہیں، ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے یونیورسٹی کی طالبہ آئمہ نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی پڑھائی کی طرف توجہ دینی چاہئے اور اپنی توانائی علم حاصل کرنے پر صرف کرنی چاہئے ، سسٹر ڈے کا فیصلہ بہت اچھا ہے جہاں لڑکیاں لڑکے ایک دوسرے کو اپنی محبت کے اظہار پر پھول اور تحفے دیتے تھے وہاں اب لڑکے لڑکیوں کو اسکارف شال یا عبایا وغیرہ دینگے ، سسٹر ڈے منانے کے اعلان سے نوجوان لڑکوں کو بڑی تعداد گھروں میں بیٹھنے کو ہی ترجیح دیگی، اس دن دیکھیں گے کہ یونیورسٹی کی حاضری کیسی رہتی ہے، اسی طرح ایک اور طالب علم عامر شیخ نے کہا کہ اگر خواتین کی عزت و احترام کا خیال ہی تھا تو سسٹر ڈے کسی اور دن رکھا جاسکتا تھا، ویلنٹائن ڈے صرف نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کا ہی نہیں بلکہ جو شادی شدہ جوڑے ہیں انکا آپسی محبت کا اظہار کرنے کا دن بھی ہے۔

متعلقہ خبریں