سی ٹی ڈی کی شاندار کارروائی، ملک کو بڑے نقصان سے بچا لیا

2019 ,جون 19



پشاور (مانیٹرنگ رپورٹ) پشاور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسری کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ اورمارٹرگولے برآمد کرلیا گیا۔ پشاور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران جنرل بس سٹینڈ سے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم 2008 میں پولیس پرحملے میں ملوث تھا، حملے میں 3 پولیس اہلکارزخمی ہوئے تھے اورملزم کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام تھا، دہشتگرد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب حساس ادارے اورپولیس نے متنی سپین میں کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اورمارٹرگولے برآمد کرلئے،پولیس کے مطابق مارٹرگولے دہشتگردی کی غرض سے چھپائے گئے تھے،ایس پی صاحبزادہ سجاد نے کہا کہ کارروائی کشن گڑھ روڈپرکی گئی،کارروائی میں 29 مارٹرگولے برآمدہوئے، ملزموں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

    متعلقہ خبریں