سر پر کیمرہ مارنے والے کیمرہ مین کے ساتھ مریم نواز نے کیا سلوک کیا؟

2019 ,فروری 23



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو جناح ہسپتال میں دھکم پیل کے دوران کیمرہ لگا تو انہوں نے اس سے درگزر کرکے اعلیٰ ظرفی کی بہترین مثال قائم کردی۔ جناح ہسپتال لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران مریم نواز نے کیمرہ سر پر لگنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کوئی جان بوجھ کر ایسا نہیں کرتا، کیمرہ مین میرے چھوٹے بھائی ہیں۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ ہائیکورٹ میں شہباز شریف کے فیصلے کے حوالے سے کیا کہیں گی؟۔ مریم نواز نے کہا کہ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے،انشاءاللہ فتح کا وقت آگیا ہے اور اچھا وقت بھی جلد آجائے گا، وقت گزر جاتا ہے، سچ سامنے آتا ہے۔ مریم نواز نے کہا نواز شریف کی صحت کی بہتری کیلئے دعا کریں ۔

متعلقہ خبریں