2018 ,ستمبر 14
نیویارک (مانیٹرنگ رپورٹ) ہیکرز اب تک کئی اداکاراﺅں کے کمپیوٹرز اور موبائل فونز کو ہیک کرکے ان کی تصاویر چوری کر چکے اورانہیں انٹرنیٹ پر لیک کرچکے ہیں۔ اب معروف اداکارہ کینڈل جینر ہیکنگ کا شکار ہو گئی ہیں۔ڈیلی سٹار کے مطابق ہیکرز نے کینڈل جینر کی برہنہ تصاویر بھی چوری کرکے انٹرنیٹ پر لیک کر دی ہیں۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ نے یہ تصاویرفوٹوگرافر رسل جیمز کی آنے والی کتاب اینجلز کے لیے بنوائی تھیں۔ یہ تصاویر رسل جیمز کے کمپیوٹر میں موجود تھیں جہاں سے چوری کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق تاحال اس واقعے پر رسل جیمز اور کینڈل جینر کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔لیک ہونے والی یہ تصاویر کئی مقامات پر بنائی گئی ہیں اور ان سب میں کینڈل جینر کو برہنہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ ساحل سمندر پر بنائی گئی ہے، ایک میں کینڈل جینر درخت پر بیٹھی ہوتی ہے اورایک میں وہ گھڑ سواری کر رہی ہوتی ہے۔قبل ازیں اپنی اس کتاب کے بارے میں رسل جیمز نے بتایا تھا کہ ”میں نے 2014ءسے یہ پراجیکٹ شروع کر رکھا ہے۔ اس میں میں دکھانا چاہتا ہوں کہ ماڈلز خود کو کس انداز میں دنیا کے سامنے لانا پسند کرتی ہیں۔“