کینیڈا میں قادر خان کی نمازِ جنازہ ادا، کسی بھارتی اداکار نے شرکت نہ کی

ٹورنٹو (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ فلم انڈسٹری کے لیجنڈ ادکار قادر خان کی نماز جنازہ کینیڈا کی مسجد میں ادا کر دی گئی ہے، نماز جنازہ میں انکے بیٹے سمیت انکے جاننے والے لوگ موجود تھے تاہم بالی وڈ کے کسی اداکر نے بھی قادر خان کے جنازے میں شرکت نہ کی ۔ کینیڈا میں اپنے آخری ایام گزارنے والے بالی وڈ کے معروف اداکار قادر خان کی نماز جنازہ کینیڈا کی ایک مسجد میں ادا کی گئی ، قادر خان نے بالی وڈ کی لگ بھگ 300 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ 250 سے زائد فلموں کے ڈائیلاگ بھی قادر خان نے ہی لکھ رکھے ہیں، قادر خان افغانستان میں پیدا ہوئے تھے ، اور انہوں نے تعلیم اسماعیل یوسف کالج سے حاصل کی جو کہ ممبئی یونیورسٹی سے ملحقہ تھی، قادر خان 1970 میں فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل ایم ایچ صابو صدیق کالج آف انجنیئرنگ میں بطور پرفیسر کام کرتے تھے ۔ اتنی فلموں میں کام کرنے کے باوجود کسی بھی بالی وڈ کی شخصیت کو قادر خان کے جنازے میں شرکت کا خیال نہ آیا ، اس موقع پر کچھ بھارتی اداکاروں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا لیکن جنازے میں صرف اور صرف قادر خان کی فیملی کے لوگ اور انکے علاقے کے لوگ ہی شامل تھے ۔ قادر خان کی نماز جنازہ کی جو تصوہر سامنے آئی ہے اس میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ قادر خان جنازے میں کوئی بھارتی اداکار یا پرڈویسر شامل نہیں تھا ۔ اس موقع پر فیملی کے لوگوں کا کہنا تھا کہ بالی وڈ اداکاروں کے رویے سے دکھ ہوا ہے ، جس شخص نے اس انڈسٹری کو اپنی زندگی کے اتنے سال دیئے اس انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کا ایسا رویہ ان کے دکھ میں مزید اضافہ کر گیا ہے۔