پرانا پاکستان واپس لینے کیلئے اب مزید انتظار نہیں کرسکتے ، احسن اقبال بھی میدان میں آگئے

2019 ,جولائی 6



نارووال (مانیٹرنگ رپورٹ)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان کو سلیکشن سے ہم پر مسلط کیا گیاہے ، ہم اب اور انتظار نہیں کرسکتے ، ہم نے پرانا پاکستان واپس لیناہے ، ہمارے اوپر اناڑی ، نا لائق اور نا تجربہ کار حکومت مسلط کردی گئی ہے ۔

ناروال میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کوترقی کے راستوں پر گامزن کیا ، آج عمران خان نے پاکستان کی ترقی کا پہیہ پیچھے کردیا ہے ،معیشت کی بری حالت کی وجہ کھلاڑی اور ٹیم کا اناڑی پن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کونسی ایماندار حکومت ہے جس نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے ، اگر دنیا میں آسکر دیا جائے تو عمران خان کودھوکے بازی میں ملنا چاہئے ، یہ کہتے ہیں کہ موت سے نہیں ڈرتا مگریہ تو نہتی لڑکی کے جلسے سے ڈر گئے ہیں۔

    متعلقہ خبریں